آج کی آیت پر خیالات
یسُوع ہماری راستبازی، پاکیزگی، اور نجات ہے۔ آئیں کلیسیا کے اُن الفاظ کو کھولیں۔ راستبازی—خُدا کے سامنے کھڑے ہونے کی صلاحیت اور شرمندگی سے پاک ہونا۔ پاکیزگی—کردار اور فطرت جو کہ خُدا کے جلال اور آسمان کی پاکیزگی کو ظاہر کرے۔ نجات—آزادی کا تحفہ جو کہ عظیم قیمت ادا کر کرے حاصل کیا گیا ہے۔ مسیحی کامل نہیں ہیں؟ ہم جانتے ہیں کہ یہ سچ ہے۔ لیکن، یسُوع کی پیار بھری قربانی کی وجہ سے، ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ خُدا کی نظر میں ہم راستباز، پاک، اور نجات شدہ ہیں، یسُوع کے عزیز دوست، یہ ہے وہ شاندار فضل جس کا ہم ذکر کرتے ہیں۔
میری دعا
عاقل اور رحم کرنے والے باپ، میں یسُوع کے تحفہ کے لیے تیرا کیسے شُکر ادا کروں؟ اُس کو بھیج کر منصوبہ کو تشکیل دینے کا تیرا پیار، انسان بن کر تیرا قربان ہونا، جب تیری اپنی ہی مخلوق نے اُس کو قربان کر دیا تب تیری تکلیف سمجھنے کےلیے بہت ہی شاندار ہے۔ لیکن میری دل میں میں جانتا ہوں کہ تُو نے یہ سب اپنے پیار بھرے فضل کی وجہ سے کیا اور میں تیرا ہمیشہ کے لیے شُکر ادا کرنا چاہتا اور تیری حمد کرنا چاہتا ہوں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔