آج کی آیت پر خیالات
خُدا نے اسرائیلیوں کو دریائے اردن سے معجزانہ طور پر سیلاب کے موسم میں اپنی محبت اور فضل اور اُن کے ساتھ اپنے وعدوں کی وجہ سے نکال لایا۔ لیکن وہ اپنےاور اپنے لوگوں کے بارے ایک اہم بیان بنا رہا تھا۔ وہ ہمیشہ چاہتا ہے کہ اسرائیل اُس سے "ڈرتا" رہے۔ اِس کے علاوہ، وہ چاہتا ہے کہ اسرائیل کے دشمن ڈر سے کانپ جائیں۔ وہ کانپے۔ اور خُدا نے اپنی وفاداری کی وجہ سے اپنے اور اپنے لوگوں کے لیے عظیم فتح حاصل کی۔
میری دعا
مُقدس اور عظیم خُدا، تُو راستبازی می لِپٹا اور عظمت میں نہایا ہوا ہے۔ میں ہمیشہ تیرے ساتھ عزت اور خُوف کے ساتھ پیش آؤں گا کیونکہ تُو حق دار ہے۔ براہ کرم مجھے اُن وقتوں کےلیے معاف کردے جب میں اتنا عزت کرنے والا اور احترام کرنے والا نہیں تھا جسکا تُو حقدار ہے۔ تب کے لیے مجھے معاف کردے جب میں نے تیرے نام کو پاک نہیں ثابت کیا جبکہ دُوسرے لاپرواہی سے تیرا نام لے رہے تھے۔ تُو میرے زندگی، میرے پیار، اور میرے سب کچھ کا مالک ہے۔ میں تیری اب اور ابدتک حمد کرنا چاہتا ہوں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔