آج کی آیت پر خیالات
پُرانے گیت میں آیا ہے، " کہاں ہے محبّت کہاں ہے؟" محبّت خُدا کے ساتھ ہے۔ محبّت خُدا کی طرف سے آتی ہے۔ محبّت خُدا کی اہم ترین خوبی ہے۔ محبّت خُدا کی طرف سے ہے۔ محبّت خُدا ہے۔ آپ اور زیادہ محبّت کرنے والے بننا چاہتے ہیں؟ کیا آپ اپنی محبّت میں اور زیادہ شدت پیدا کرنا چاہتے ہیں؟ کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ دُوسروں سے محبّت کیسے کرتے ہیں جن سے محبّت کرنا مُشکل ہو؟ خُدا کی طرف دیکھیں۔ لیکن، ہم خُدا کو کہاں واضح طور پر دیکھیں؟ یسُوع! چنانچہ دیکھیں کہ کیسے خُدا نے یسُوع کے وسیلہ سے اپنی محبّت کا اظہار کِیا اور پھر ویسے ہی کریں۔
میری دعا
پاک خُدا، میں دُوسروں سے کامِل طور پر محبّت کر کے یہ ظاہر کرنا چاہتا ہُوں کہ تُو میرا باپ ہے۔ جیسا کہ میں محبّت کے ساتھ دُوسروں کے ساتھ سلُوک میں یسُوع کے نمونہ کی پیروی کرتا ہُوں براہِ کرم مُجھے برکت دے۔ خُداوند یسُوع کے نام سے مانگتا ہُوں۔ آمین۔