آج کی آیت پر خیالات
جب ہم خُدا سے اُس کی راہنمائی اور مدد کے لیے دعا کرتے ہیں تو وہ بہت خوش ہوتا ہے! یہ تب سچ ہوتا ہے جب ہماری جدوجہد کا مرکز اُس کی بادشاہی اور اُس کے لوگ بنانے پر ہوتا ہے۔ نحمیاہ خُدا کے خادم کے طور پر آیا۔ وہ خُدا کو "جاؤ کرو" کی فہرست نہیں دے رہا کہ وہ دعا کو استعمال کرتے ہوئے خُدا کو اپنا خادم بنائے۔ بلکہ خُدا کے لوگوں کی ضروریات کے ساتھ نحمیاہ کا دل جلتا ہے۔ نحمیاہ کی باقی کتاب اِس بات کا ثبوت ہے کہ خُدا کے لوگوں کی خواہشات اُس کے لوگوں اور اُس کی مرضی پر ہوتی ہے تو خُدا دعا کے کرنے کے لیے اپنے فرزندوں کو پیار کرتا ہے ۔
میری دعا
قیمتی اور راستباز باپ، براہ کرم مجھے آج اپنے خادم کےطور پراستعمال کر۔ میرے الفاظ کو برکت، حوصلہ افزائی اور تسلی کے لیے استعمال کر۔ میرے اثر کو استعمال کر اور اِس کو حوصلہ افزائی اور متاثر کرنے کے لیے استعمال کر۔ میرے وقت کو اپنی فکروں سے بھر دے۔ ایسا ہو کہ میرے کام میں جو بھی عزت اور جلال ہے وہ آخر کار تیرا جلال ہو۔ تیرے فضل نے مجھے بچایا ہے، براہ کرم اُس فضل کو استعمال کرتے ہوئے دوسروں کے ساتھ بانٹ۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔