آج کی آیت پر خیالات
یوناہ نافرمان، باغی اور خودغرض تھا۔ وہ خُداوند سے دُور بھاگتا تھا۔ اُس نے خُداوند کے حکم کو نہیں مانا۔ اُس نے اُن کی زندگی خطرے میں ڈالی جو اُس کے ساتھ بحری جہاز پر تھے جہاں اُس نے چِھپنے کی کوشش کی۔ لیکن حتیٰ کہ اُس نافرمانی کے دُوران، خُدا نے اُس کی پُکار سنی اور اُس کو رہائی بخشی۔ اگر آپ نافرمانی میں ہیں، اگر آپ کوئی راز اور تمام کیے ہوئے گناہ چِھپانا چاہ رہے ہیں،براہِ کرم جانیں کہ خُدا آپ کا تاوان ادا کرنا اور آپ کو بچانا چاہتا ہے! اِس سے حالات اچھے نہیں ہوں گے، بلکہ خُداوند کے پاس واپس آنے کا مطلب ہے ابدی چھُٹکارا اور نجات۔
میری دعا
پاک اور راستباز خُدا، مجھے اُن وقتوں کےلیے معاف کردے جب میں تیری مرضی کے لیے نافرمان تھا۔ اُن وقتوں کو پہچاننے میں میری مدد فرما اور اُس آزمائشوں سے بچنے کےلیے مجھے قوت بخش۔ پیارے باپ، تیرے فضل سے، نہ صرف میری ویسے جینے میں مدد کر جیسے تُو چاہتا ہے بلکہ اُن کے لیے میری راہنمائی فرما جن کو تیرا فضل اور نجات کو جاننے کی ضرورت ہے۔ براہِ کرم میری مدد کہ میں اُن کے گناہوں کی غلامی اور شرم سے دُور ہو جاؤں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔