آج کی آیت پر خیالات
تمام تر تاریخ میں خاص طور پر جب سب کچھ ٹھیک ہو یا اُن وقتوں میں جب بہت زیادہ زندگی ہو، کیا آپ خُدا کے طالب ہیں؟ خُدا کو کوئی ایسا نہیں ملا جو کہ اُس کا طالب ہو۔ لیکن وہ دیکھ رہا ہے! وہ ڈھونڈ رہا ہے! یہ اُس کے لیے اہمیت رکھتا ہے! صرف خُدا آدم اور حواکےساتھ دن کے ٹھنڈے وقت میں سیر کیا کرتا تھا جب تک کہ گناہ نے اُن کا رشتہ تباہ نہیں کیا تھا، خُدا اُن کے ساتھ سیر کرنے کےلیے انتظار کیا کرتا تھا۔ لیکن وہ اُن کی تلاش میں ہے جن کی زندگیوں میں اُن کے دل اُس کی حضوری کے لیے آرزومند ہیں۔ چنانچہ آئیں ہم بھی آرزومند ہوں۔
میری دعا
تلاش کرنے والے خُدا، قادر بادشاہ، میرا دل آرزو مند ہے کہ تجھے جانوں تاکہ تُو مجھے جانے۔ میں اُس دن کے انتظار میں ہوں جب میں تُجھے رُو برُو دیکھوں گا۔ اُس دن تک، براہ کرم میری زندگی میں اپنی حضوری کا اظہار کراور میرے کردار میں اپنی مرضی کو پورا کر۔ ایسا ہو کہ دوسرے میری زندگی کو دیکھیں اور جانیں کہ میں تیرا فرزند ہوں اور تیرا نام بلند کرنے کے لیے جیتا ہوں۔ یسُوع کےنام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔