آج کی آیت پر خیالات
آپ کے پاس ایسا کیا ہے جو ہمیشہ رہے؟ کچھ نہیں، صرف وہ ہے جو کہ خُداوند یسُوع مسیِح سے منسلک ہے۔ بہت سی ایسی چیزیں ہیں جو ہمیں پسند ہیں اور جن کی ہم پیروی کرتے ہیں وہ ، کھوکھلی، عارضی، اتلی، اور بیکار ہیں۔ لیکن فضل آتا ہے ، فضل قیام کرتا ہے، اور فضل قائم اُن کے ساتھ رہتاہے جو کہ خُداوند یسُوع مسِیح سے پیار کرتے ہیں۔ نہ وقت اور نہ ہی قبر فضل کو ہم سے دُور کر سکتے ہیں وہ ہمارا خُداوند ہے اور وہ ہمارا پیار ہے۔
میری دعا
مُقدس خُدا، میں یہ مانتا ہوں کہ تُو مجھے پیار کرتا اور میرا انتظار کرتاہے میں تیرے بارے ہر چیز جانتاہوں۔ میں یہ اقرار کرتا ہوں کہ تیرے بے بہا پیار کے علاوہ، مجھے تیری مرضی سے بہکا دیا گیا ہے۔ لیکن اے باپ، میں دل کی گہرائیوں سے تُجھے پیار کرتا ہوں اور تیرے بیٹے یسُوع کو بھیجنے کے لیے تیرا شکر ہو۔ تیری قربانی اور رحم نے نہ صرف مجھے اُمید دی ہے، بلکہ آج جو کچھ بھی سامنے آنے والا ہے اُس سب کا مقابلہ کرنے کا اعتماد دیا ہے۔ میرے دل کو رُوح الُقدس کی قوت سے اپنی اور اپنے بیتے کی محبت سے معمور فرما۔ عزیز باپ، ایسا ہو کہ میری تابعداری تیرے لیے ایسی غیر متزلزل اور لازوال ہو جیسا کہ تیرا پیار میرے لیے ہے۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔