آج کی آیت پر خیالات
ہمارے پاس خُدا کے پاس لے جانے کےلیے کوئی دعویٰ نہیں ہے۔ ہماری پاس نجات طلب کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ ہماری پاس کوئی ایسی قوت نہیں ہے جو کہ زندگی عطا کر سکے۔ صرف خُدا کی محبت ہمیں، زندگی، اُمید، اور فضل عطا کر سکتی ہے۔ صرف خُدا کی رحمت ہمیں نجات بخش سکتی ہے۔ صرف خُدا کا تحفہ یسُوع ہمیں گناہ کی موت کی نیند سے جگا سکتا ہے۔
میری دعا
پیارے باپ، تیرے پیار، رحمت اور فضل نے مجھے بچایا ہے۔ میں تیری حمد کرنے کےلیے کیا کر سکتا ہوں؟ پیارے خُدا، تُو نے مجھے چُھڑانے کےلیے اپنی قدرت، پاکیزگی، اور عظمت کا اظہار کیا ہے۔ میں تیرے فضل کے مقابلہ کیا تجھے دُوں؟ تیرا صبر،ثابت قدمی، اور وفاداری نے میرے دل کو چھُؤا ہے اور مجھے زندگی عطا کی ہے۔ میں تجھے یہ بتانے کےلیے الفاظ کہاں سے لاؤں کہ میں تجھے کتنا پیار کرتا ہوں؟ پیارے باپ، تیرا شُکر ہو، تیرا شُکر ہو کہ تُو نے میرے لیے بہت کُچھ کیا ہے۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔