آج کی آیت پر خیالات
ہم اس کو اپنی اجتماعی عبادات میں کہتے اور گاتے ہیں۔ "اے خُدا باپ ہم تم سے پیار کرتے ہیں" لیکن بہت احتیاط کے ساتھ ہمارے آیت کے شروع پر غور کریں۔ "میں تجھ سے پیار کرتا ہوں، اے خُدا…… حتیٰ کہ اجاُممعی عبادت میں، گروہی عبادت میں، ہمیں سکھایا جاتا ہے کہ شخصی طور پر خُدا سے محبت کے اظہار کی کیا اہمیت ہے۔ آپ نے کب آخری دفعہ اس کا ئنات کو بنانے والے سے کہا کہ" میں تُم سے پیار کرتا ہوں"
میری دعا
آسمانی باپ، میں تُم سے پیار کرتا ہوں۔ میں تُم سے پیار کرتا ہوں کیونکہ تُو سب سے زیادہ میرے پیار کے لائق ہے۔ میں تُم سے پیار کرتا ہوں کیونکہ تُو نے مجھے پہلے پیار کیا۔ میں تُم سے پیار کرتا ہوں کیونکہ تُو نے اپنے بیٹے کو بھیجا کہ وہ میرا بڑا بھائی بنے اور تیرے خاندان میں شامل ہونے کی قیمت ادا کرے۔ تیری وفاداری کے لیے میں تُم سے پیار کرتا ہوں۔ میں تُم سے پیار کرتا ہوں کیونکہ تُو نے مجھے اپنی رحمت سے یہ اجازت دی کہ میں تجھے پیار کر سکوں۔ یسوع کے نام میں میَں تیرا شکر ادا کرتا ہوں۔ آمین۔