آج کی آیت پر خیالات
خُدا وفادار ہے۔ ہم یاد رکھنے کے لیے اُس کے وعدوں اور اچھا بننے کے لیے اُس کے مقاصد پر بھروسہ کر سکتے ہیں۔ ہم کیسے جان سکتے ہیں؟ صبح اگنے والے سورج ایک یاد دہانی ہے کہ اُسمان و زمین کا باپ کام کر رہا ہے اور اُس کائنات کا نظام چلا رہا ہے۔ اگر یہ فطرتاً درست ہے، تو یہ روحانی اعتبار سے بھی درست ہے۔ ہر چڑھنے والے سورج کا خُدا کی وفاداری کی یاد دہانی کے طور پر اُستقبال کریں۔
میری دعا
اے شاندار اور بزرگ خالق، میں آج کے دن کو تیرے تحفے کے اور تیری وفاداری کی یاد دہانی کے طور پرخوش آمدید کہتا ہوں۔ ہر طلوعِ آفتاب کے ساتھ میں اُس بات کی توقع کرتا ہوں کہ تُو اپنے وعدے کے مطابق اپنے بیٹے کو بھیج تاکہ وہ ہمیں گھر لے جائے۔ مجھے اپنی وفاداری کی موجودگی کا گہرا احساُس بخش۔ میں اُس کے وسیلہ سے مانگتا ہوں جس میں تیری تمام وعدے اور وفادری پنہاں ہے۔ آمین۔