آج کی آیت پر خیالات
کیا شاندار خیال ہے! خُدا میرے گھر میں دیکھا جا سکتا ہے۔ کائنات کا باپ میری کلیسیا میں رہتا ہے۔ قادرِمطلق خُدا کی محبّت میری زندگی میں پہچانی جا سکتی ہے۔ کیسے؟ جب میں اپنے چوگرد رہنے والوں سے محبّت رکھوں، جب وہ مُجھ سے محبّت رکھیں، جب ہم غیر اہم، مُعاف نہ کرنے والے، تنقیدی، اور تلخ ہونے کی بجائے ہمارے اندر خُدا کی حضوری، قوت، اور کاملیت نظر آئے۔
میری دعا
اَے باپ، براہِ کرم اپنی حضُوری، قوت، اور کاملیت کو تیرے فرزندوں کے لیے میری محبّت اور اُن کی آپس کی محبّت کے وسیلہ ظاہر کر۔ یسُوع کے نام سے یہ اَلتجا کرتا ہُوں۔ آمین۔