آج کی آیت پر خیالات
ہم اکثر اوقات خدا کے فرزند ہونے کے استحقاق کے بارے میں بات کرتے ہیں—معافی، نجات، مستقبل میں فردوس میں اُس کےساتھ ہونا، روح کا تحفہ، اور یسوع کے آنے پر حتمی فتح۔ تمام استحقاق میں سے بہترین ہمیں ملتا ہے، تاہم، تو آئیں ان کے لیے کام کریں جو ہمیں پسند نہیں کرتے اور ہم سے اس صورت میں نفرت کرتے ہیں جس سے خود خُدا کا جلال ظاہر ہوتا ہے۔ کوئی بھی نفرت کا بدلہ نفرت سے دے سکتا ہے، لیکن وہ صرف خدا کا فرزند ہی ہے جو اپنے دشمنوں کے لیے بھی دُعا اور برکت چاہتا ہے۔
میری دعا
اے خُدا ، مجھے اس وقت پیار کرنے کے لیے شکریہ جب میں تیرے لیے ایک دشمن ہی تھا۔ اپنے بیٹے کو قربان کر کے خطرہ اٹھانے کے لیے شکریہ کہ تو نے مجھے موقع دیا کہ میں تجھے قبول کروں یا رد کروں۔ جیسا کہ تو نے وعدہ کیا ہے، میرے دل میں اپنی محبت اُنڈیل تاکہ میں اپنے دشمنوں سے بھی ویسا ہی پیار کروں جیسا تو نے مجھ سے کیا۔ تیرے حتمی تحفے ، یسوع مسیح کے نام سے مانگتا ہوں۔ آمین۔