آج کی آیت پر خیالات
"یسُوع خُدا کا بیٹا ہے"۔ چھ سادہ الفاظ۔ اِن کی اہمیت سادہ الفاظ سے کہیں بڑھ کر ہے، تاہم؛ یہ وہ دروازہ ہیں جو خُدا کے لیے ہمارے دِل کو کھولتا ہے۔ چنانچہ آج رات، جیسا کہ آپ یسُوع کو خُدا کے بیٹے اِقرار کریں، شعوری اور اِرادی طور پر خُدا کو اپنے دِل میں خُوش آمدید کہیں۔ جو بیٹے کا اقرار کرتا ہے باپ اُس بندے کے اندر سکُونت کرتا ہے!
میری دعا
باپ، میں اپنی زندگی تیرے لیے اور اپنے دل کو تیری طرف مرکوز کرنا چاہتا ہُوں۔ میں خُوشی کے ساتھ اِقرار کرتا ہُوں کہ یسُوع خُدا کا بیٹا ہے، جو میرا خُداوند اور میرا نجات دہندہ ہے۔ میں یسُوع مسِیح کے نام سے تیری حمد اور شُکرگزاری کرتا ہُوں۔ آمین۔