آج کی آیت پر خیالات
جیسا کہ گناہ کے محکوم ہیں، پھر بھی انسان کو خُدا کی صورت پر بنایا گیا اور ہماری ماں کے پیٹ میں خود مختار انداز میں ہماری حفاظت کی گئی۔ لیکن ہم اپنی کمزوری کی تلخ حقیقیت سے ٹکراتے ہیں اور ناکام ہوتے ہیں۔ لیکن ہم خُدا کی سب سے زیادہ بیان کئے جانے والے وصف، پاکیزگی میں اُس کی طرح نہیں ہو سکتے، ہم نے گناہ کیا۔ ہم بحال ہوئے۔ ہم ناکام ہوئے۔ ہم نے وہ کیا جو کہ ہمیں کرنا نہیں چاہیے تھا۔ ہم نے خُدا کے اہم معاملات کو رَد کیا اور فضول بات پر نکتہ چینی کی۔ اپنے الفاظ سے، ہم نے اُن کو دُکھ اور زخم دیا ہے جن کو ہم پیار کرتے ہیں۔ ہمیں اِس تلخ اور محدود حقیقتوں سے کون بچائے گا جو کہ ہم میں پائی جاتی ہیں؟ یسُوع کی حمد اور ہیلویاہ گاؤ کہ ہم یہ اعتماد کرتے ہیں کہ وہ ہمارا مسِیح اور خداوند ہے، چنانچہ وہ ہمیں بدی سے بچائے گا اور ہمیں دوسروں اور خُدا کے لیے بابرکت زندگی کے لیے تیار کرے گا۔
میری دعا
خُدا جو کہ بُلند ہے وہی حمد اور تعظیم کے لائق ہے۔ تُو قادر، مُقدس، اور موازنے سے بڑھ کر ہے۔ تُو ہمارے اور اپنے فرزندوں کے ساتھ پیار، مخلصی، رحم، معافی اور مہربانی کے لیے چُنا گیا ہے۔ تیرا شُکر ہو کہ تُو خُداوند ہے، بالکل ویسے ہی جیسے تُو خُدا ہونے کے لیے چُنا گیا۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔