آج کی آیت پر خیالات
ہماری "سبقتی" دنیا میں، ایسی دَوڑ میں جہاں ہر کوئی آگے نکلنا چاہتا ہے اور اپنے حریفوں کو ڈھیر میں نیچے چھوڑ دینا چاہتے ہیں، خُدا ہمیں دونوں "شاباش" اور افسوس" کے بارے میں بتاتا ہے۔ وہ ہمیں بتاتا ہے کہ رُکیں اور یہ احساس کریں کہ آسمان کی اقدار زمینی اقدار سے مختلف ہیں—خدمت کے بغیر کوئی بھی کامیابی نہیں ہے۔ وہ ہمیں یہ تنبیع بھی کرتا ہے کہ اگر ہم نے دُوسروں کی بھلائی چاہنے سے بڑھ کر اپنے آپ کو آگے رکھا یا اخلاقیات کی بنیاد پر اپنی کامیابی کے بارے میں سوچا تو وہ ہمیں برباد کر دے گا۔
میری دعا
شفیق، قادرِ مطلق، اور راستباز خُدا، براہِ کرم مجھے قوت بخش تاکہ ہم تباہ،دھوکہ،اور جھوٹ بول کر آگے نکلنے والی آزمائش میں قائم رہیں۔ پیارے باپ، میں حقیقی طور پر، عظمت، کردار، اور برکت والا شخص بننا چاہتا ہوں۔ براہِ کرم میری مدد کر کہ میں اپنے دل میں دوغلے پن کو دیکھ پاؤں اور دُوسروں کے ساتھ مشفقانہ سلوک کروں، جیسا کہ تُو نے بہت دفعہ میرے ساتھ سلوک کیا ہے۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔