آج کی آیت پر خیالات
"اے خُدا، میرے ایمان کو بڑھا"۔ "میری قوت کو بڑھا" میرے فہم کو بڑھا" ہم اکثر ان چیزوں کے لیے دُعا کرتے ہیں، لیکن وہ کونسا آخری وقت تھا جب آپ نے خدا سے اپنا پیار بڑھانے کی بات کی؟کیا آپ کے خیال میں اپنی کلیسیا کے بارے کچھ کہنا زیادہ بہتر ہے یا پھر یہ کہنا ، "ہر ایک کے لیے تیری محبت جو ایک دوسرے کے ساتھ ہے بڑھ رہی ہے!" آئیں ہم دُعا اور عمل کریں کہ ایسا ہی ہو۔
میری دعا
پاک خدا، تیری محبت مجھے اس طر ح معمور کرے تاکہ میں پوری طرح ان کے ساتھ پیار بانٹوں جو روز ملتے ہیں۔خداکرے کہ یہ محبت بڑھے اور پھولے تاکہ دوسرے اس کے فوائد دیکھیں اور یہ جان سکیں کہ یہ اس محبت کا جواب ہے جو تو میرے ساتھ کرتا ہے۔ اپنے روح کی قوت کے وسیلہ سے، میری مدد کر کہ میرا پیار بڑھے۔ یسوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔