آج کی آیت پر خیالات
ہم معصوم بننے کےلیے اپنے الفاظ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ ہم متاثر کن بننے کےلیے اپنے الفاظ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ ہم بحث کو جیتنے کےلیے اپنے الفاظ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ ہم اپنے آپ کو بچانے کےلیے اپنے الفاظ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ ہم جھوٹ اور بات کو تبدیل کرنے کےلیے اپنے الفاظ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ ہم بہت سی چیزوں میں اپنے الفاظ کا استعمال کر سکتے ہیں، لیکن خُدا چاہتا ہے کہ ہم برکت کے لیے اپنے الفاظ کا استعمال کریں۔ چنانچہ جب ہم بولیں، اگر ہمارے الفاظ اُن لوگوں کی برکت اور فائدہ کےلیے نہ ہوں جن کے ہم قریب ہیں، پھر ہمیں کُچھ بھی نہیں بولنا چاہیے۔ دادی اماں ٹھیک تھی۔"اگر آپ کچھ اچھا نہیں بول سکتے، پھر آپ کو کچھ بھی نہیں بولنا چاہیے۔"
میری دعا
پیارے خُدا، مجھے آج فہم عطا فرما،تاکہ میں وہ الفاظ بولوں جو کہ میرے کُنبہ ، میرے ساتھ کام کرنے والوں، اور جن کو میں ملتا ہوں اُن کے لیے برکت کا وسیلہ ہو۔ جب بھی میں مُنہ کھولوں اور کچھ بولوں تو میں پیار کرنےوالا، مہربان، سچ بولنے والا اور شفیق بننا چاہتا ہوں۔ پیارے خُدا، ایسا ہو کہ میرے الفاظ اور میرا مُنہ تیری خدمت اور تیرے جلال کےلیے استعمال ہو۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔