آج کی آیت پر خیالات
سچے الفاظ درست ہوتے ہیں۔ جو الفاظ محبت میں بولے جاتے ہیں وہ برکت کا وسیلہ ہوتے ہیں۔ لیکن جو الفاظ پیار میں بولے جاتے ہیں وہ نجات کا باعث ہوتے ہیں: اس قسم کی تقریر اُن لوگوں کے لیے برکت کا باعث ہے جو کہ سُنتے ہیں اور اُن کو پختہ کرتی ہے جو کہ اِس کو بولتے ہیں۔ محبت میں بولا جانے والا سچ آسان نہیں ہوتا! یہ قیمتی ہوتا ہے! خُدا کی طرف دیکھو، کہ یسُوع کو بھیج کر اپنا کلام پیش کرنا کتنا دُکھ بھرا تھا۔ لیکن کلام کے اُس قربانی والے عمل میں، اُس نے ہمیں بچا لیا اور فضل، مہربانی اور پیار والا دل ہم پر ظاہر کیا۔
میری دعا
مقدس خُدا، ایسا ہو کہ جو الفاظ میں بولوں وہ سچے اور پیارے بھرے ہوں۔ جب میں بحث میں جیتنے ، جذبات کو ٹھیس پہنچانے، یا دُوسروں کو متاثر کرنے کے لیے "دُکھ بھرا سچ" بولوں تو تُو مجھے معاف کر دینا۔ جب میں جھوٹ بولوں، الفاظ میں تبدیلی کروں اور مبالغہ کروں تو تُو مجھے اُن وقتوں کے لیے معاف کرد ینا۔ میں چاہتا ہوں کہ میرے الفاظ سادہ اور مہربان، سچے اور پیارے بھرے ہوں۔ جس انداز میں میَں بات کروں اُس میں لوگ تیرا جلال دیکھیں۔ میرے نجات دہندہ، یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔