آج کی آیت پر خیالات
اتوار کے دن عبادت کرنا متاثر کن اور ابھارنے والا ہو سکتا ہے۔ روز مرہ زندگی میں عبادت کرنا نشاط آور ہو سکتا ہے۔ ہمارے رشتوں میں عبادت تبدیلی کا باعث ہو سکتی ہے۔ لیکن اِس قسم کی عبادت یہ تقاضا کرتی ہے کہ ہم اپنے راستے، اپنی مرضی اور اپنی خواہشات کو چھوڑ دیں اور دوسروں کے لیے جینا سیکھیں۔ اگر ہم سچائی سے یسُوع کے ساتھ رہتے ہیں کہ وہ ہمارا خُداوند ہے، تو ہم اُس طرح جیئں گے جیسے اُس نے کیا؛ ہم دوسروں کی بھلائی کے لیے اُن کی خدمت کریں گے اور اُن کی ضروریات کو پورا کریں گے۔ بعض اوقات اِس کا مطلب ہوتا ہے کہ مہربان ہونا۔ دوسرے اوقات میں اِس کا مطلب ہے پُختہ ہونا۔ لیکن ہمیشہ اِس کا مطلب ہوتا ہے کہ خُدا کے جلال کے لیے اُن کے لیے جینا۔
میری دعا
اے خُداوند خُدا قادرِ مطلق، مُجھے اپنا آپ اور اپنی خواہشات دوسروں کے لیے دے دینا بہت مُشکل لگتا ہے۔ مجھے اپنے نقطئہ نظر سے چیزیں دیکھنا بہت اچھا لگتا ہے۔ مجھے اپنی دلچسپی کے لیے دیکھتا ہوں ناکہ دوسروں کی بھلائی کے لیے۔ مجھے اپنے رُوح سے معمور کر تاکہ میری زندگی سے تیری محبت، خوشی، امن، مہربانی، اچھائی،حلیمی، وفاداری، اور خود پر قابو ظاہر ہو۔ یسُوع کے نام میں تیری الہیٰ مدد کے لیے مانگتا ہوں تاکہ میری زندگی سے یسُوع کا جلال ظاہر ہو۔ آمین۔