آج کی آیت پر خیالات
ہم گاتے ہیں کہ"اوہ میں کیسے مسِیح سے محبّت رکھتا ہُوں!" یسُوع یہ کہتے ہوئے جواب دیتا ہے کہ ہم کیسے اپنے بھائیوں اور بہنوں سے محبّت رکھتے ہیں۔ ہم تب تک خُدا سے محبّت نہیں رکھ سکتے جب تک ہم اُن سے محبّت نہیں رکھتے جو ہمارے چوگرد ہیں۔
میری دعا
پیارے باپ، مُجھے اُن وقتوں کے لیے مُعاف کر دے، جب میں نے چھوٹی سوچ کو اپنے دِل میں جگہ دی یا اُن کے ساتھ کینہ پرور رہا جو میرے چوگرد ہیں۔ میں نے یہ جانا ہے کہ جب میں مسِیح میں اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ محبّت سے خالی رویہ رکھا، تو میں تیرے ساتھ بھی محبّت سے خالی ہُوں۔ جیسا کہ میں کسی مسیِحی رشتے میں مصالحت کراوں جو کہ بہتر نہیں چل رہا تُو براہِ کرم مُجھے برکت دینا۔ اِن دوستی کے رشتوں کی مرمّت کر جو تُجھے جلال بخشے اور تیری کلیسیا کو رُوح عطا فرمائے۔ یسُوع کے نام سے مانگتا ہُوں۔ آمین۔