آج کی آیت پر خیالات
ایک ہفتہ سے زیادہ، یوحّنا ہمیں بار بار یاد دِلا رہا ہے۔ ہمیں لازم طور پر مسِیح میں اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ محبّت رکھنی چاہیئے۔ یہ یاد دہانی، تاہم، ایک خلاصہ ہے۔ اگر ہم خُدا کے ساتھ محبّت رکھتے ہیں، پھر ہم لازم طور پر اپنے فرزندوں اور مسِیح میں اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ بھی محبّت رکھتے ہیں۔ غور کریں کہ یہاں لفظ، "چاہیئے" یا "کوشش کروں گا" یا "کرنا چاہتا ہُوں" استعمال نہیں ہُوا۔ نہیں، ہمیں لازم طور پر کرنا ہے۔ بائبل "لازم طور پر کرو" یا تم کرو گے" جیسے احکام کلام میں شامل کرنے میں محتاط ہے۔ چنانچہ خُدا کا نقطہ واضح ہے۔ ایک دُوسرے کی محبّت، اختیاری، قابلِ بحث، یا ایسا کُچھ نہیں جو ٹالا جا سکے۔ خُدا نے یسُوع کو خُدا کے تمام فرزندوں کے لیے موت کے حوالہ ہونے کے لیے بھیجا۔ ہم اُن سے کُیوں محبّت نہ رکھیں جب کے لیے یسُوع نے اِتنا کُچھ کِیا؟ جیسا کہ پولُس کرنتھیوں سے یہ کہے گا، "خُدا کی محبّت ہمیں مجبور کرتی ہے" ہم لازم طور پر محبّت رکھیں۔
میری دعا
خُودمُختار خُداوند، مُجھے بعض اوقات تیرے فرزندوں سے محبّت رکھنے کی انتخابی مشق کے لیے مُعاف کر دے۔ میں تُجھ سے مسِیح میں اپنے بہن بھائیوں کے لیے برکت، نشوونما، اور قائم رہنے کی اِلتجا کرتا ہُوں۔ میں خاص طور پر تیرے مختلف فرزندوں کے لیے دُعا کرتا ہُوں جن پر بہُت سے بوجھ اور آزمائشیں ہیں۔۔۔۔(براہِ کرم اُن کی فہرست بنائیں جن کو آپ جانتے ہیں کہ خُدا کی ضرورت ہے)۔ اِس سے بڑھ کر، پیارے باپ، براہِ کرم مُجھے اُن کو ٹھوس طریقے سے مُنادی کرنے میں مدد فرما۔ یسُوع کے نام سے مانگتا ہُوں۔ آمین۔