آج کی آیت پر خیالات
دو طاقتور اصولوں کو یہاں پر بیان کیا گیا ہے۔پہلا، خُدا ہم پر نظر رکھتا ہے اور دیکھتا ہے کہ ہمیں کس چیز کی ضرورت ہے۔ دُوسرا، خُدا نے ہمیں رشتوں کے لیے بنایا ہے: اُس کے اور میاں بیوی کے درمیان رشتے کے لیے۔ ہاں، متی ۱٩ باب اور پہلا کرنتھیوں ۷ باب میں زور دیتے ہیں کہ کچھ لوگوں کو اکیلے رہنے کے لیے بنایا گیا ہوتا ہے، لیکن ہم میں سے بہت سے دُوسرے کے ساتھ مکمل ہوتے ہیں۔ شادی اور ایک خُدا پرست خاوند یا بیوی خُدا کی طرف سے انعام ہے۔ آئیں ویسے جیئں جیسے وہ جیتے ہیں۔
میری دعا
پاک خُدا، میری ضروریات کا خیال رکھنے کے لیے میں تیرا شُکر ادا کرنا چاہتا ہوں۔ بہت دفعہ میں نے تُجھ سے وہ مانگتا ہے جو میری چاہت تھی وہ نہیں جو میری ضرورت تھی۔ وہ کرنے کے لیے تیرا شُکر ہو جو میرے لیے اچھا ہے نا کہ وہ جو میری چاہت ہے۔ پیارے باپ، براہِ کرم میری مدد کر کہ میں اپنی زندگی میں عمدہ لوگوں کے ساتھ ویسا سلوک کروں جیسا کہ وہ تیری طرف سے تحفہ ہوں۔ یسُوع کے نام میں، مانگتا ہوں، جو کہ میرا حتمی تحفہ ہے۔ آمین۔