آج کی آیت پر خیالات
جُدائی ایک ایسی چیز ہے جس سے ہم ڈرتے ہیں وہ جُدائی چاہے بچے، والدین، بھائی، شریک حیات، ایک دوست، یا خدا سے سے ہو۔ یسوع نے انسان بن کر اور صلیب پر چڑھ کر خدا سے جُدائی برداشت کی۔ یسوع کی قربانی کی وجہ سے، ہم یہ جان سکتے ہیں کہ ہم کبھی بھی خُدا سے جُدا نہیں ہو سکتے۔ اس نے جُدائی کو برداشت کیا تاکہ ہمیں کبھی بھی جُدائی کا ڈر نہ ہو۔
میری دعا
تمام لوگوں کے عظیم خُدا، مجھے پیار کرنے کے لیے شکریہ۔ مجھے وہ وعدہ دینے کے لیے شکریہ کہ کوئی بھی مجھے تیرے پیار سے الگ نہیں کر سکتا۔ میری زندگی میں اپنی موجودگی سے مجھے اور زیادہ باخبر کر۔ میں یسوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔