آج کی آیت پر خیالات
خُدا ہمارے ساتھ بہت مہربان رہا ہے! اُن تمام مختلف طریقوں کے بارے میں سوچو جن کی وجہ سے ہمیں برکت ملی—کچھ معاشی، دوسرے ہمیں خدمت کے بہت سے مواقع ملے، چند ذاتی گہرے رشتے جو کہ ابدی ہیں، اور ہم سب کے لیے، اُس میں زندگی کا عہد۔ لیکن ہم اِن برکتوں کے ساتھ کیا کریں؟ اِن کو جمع کریں اِ ن کو چھِپائیں یا انہیں اپنے پاس رکھیں؟ اگر ہم ایسا کریں، تو ہماری برکات ہمارے پیاسے دِلوں میں مُرجھا جائیں گی، شگاف زدہ ہو جائیں گی اور خشک پڑ جائیں گی۔ لیکن، ایک زبردست طریقہ ہے جس کے وسیلہ سے ہم خُدا کی مہربانی، رحمت، اور اچھائی کا شُکریہ ادا کرسکتے ہیں کہ ہم اِن برکات کو دوسروں کے ساتھ بانٹیں، خاص کر اُن کے ساتھ جو ضرورت مند ہیں اور ہماری مہربانی کی ادائیگی نہیں کر سکتے۔
میری دعا
اے خُداوند خُدا، میرے قیمتی اور فیاض باپ، بہت سی قیمتی برکات کے لیے تیرا شُکر ہو جو کہ تُو نے میری زندگی میں اُنڈیلی ہیں۔ میرے دل کو کھول، پیارے خُدا، اور مجھے اپنی برکات کی قیادت کےلیے استعمال کر تاکہ دوسرے میرے اعمال اور رویوں کی وجہ سے تُجھے جان سکیں۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔