آج کی آیت پر خیالات
ہم مَر گئے، لیکن پہلے سے کہیں زیادہ طور پر زندہ ہیں۔ ہم مصلوب ہوئے اور ہماری ساتھ مظالم ہوئے، لیکن پہلے سے زیادہ عظیم ہوئے۔ تم نے دیکھا، مسِیح ہمارے اندر رہتا ہے۔ وہ دُوسروں کو برکت دینے کے لیے ہمارے وسیلہ سے کام کرتا ہے۔ چنانچہ جو زندگی ہم اپنی محدود جسموں میں جی رہے ہیں وہ محدود نہیں ہے—وہ مسِیح کا کام ہے۔ جو زندگی ہم اب جی رہے ہیں وہ ہمارے واحد اور ایک ہی بچانے والے پر ایمان کی وجہ سے ہے، جس نے ہمیں چھُڑانے کےلیے اپنے آپ کو پیش کر دیا۔
میری دعا
قادرِ مطلق اور پاک خُدا،میرے وسیلہ سے اپنی زندگی اور قوت میرے ساتھ بانٹنےکے لیے تیرا شُکر ہو۔ مسِیح کےساتھ میری زندگی کو شریک کرنے کےلیے تیرا شُکر ہو۔ مسِیح کو میری زندگی کے ساتھ شامل کرنے کےلیے تیرا شُکر ہو۔ ایسا ہو کہ اُس کا پیار، فضل، اور قوت میرے اعمال اور کردار میں نظر آئے۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔