آج کی آیت پر خیالات
کیا یہ شاندار نہیں ہوگا کہ ہمیں لوگوں کو درست رکھنے کے لیے قوانین کی ضرورت نہ پڑے! پولُس کے پیغام کے پیچھے یہی نقطہ ہے۔ اپنے پڑوسیوں کے ساتھ ویسا ہی سلوک کرو جیسا کہ ہم اپنے ساتھ چاہتے ہیں۔ ویسا ہی پیار کرو جیسا کہ ہم پیار چاہتے ہیں۔ اگر ہم ایسا کرتے ہیں، تو ہم ایسا کچھ نہیں کریں گے جو اُن کو تکلیف پہنچا سکتا ہو، اس طرح ہم بہت کم قانون کی خلاف ورزی کریں گے۔
میری دعا
خدا جس نے موسیٰ کو پتھر کی تحتیوں پر شریعت دی، میرے دل پر اپنا جلال اور مرضی لِکھ کہ میں جیتا جاگتا پتھر بن جاؤں، جو کہ تیری راستبازی اور رحمت کا نمونہ ہو۔میری مدد کر تاکہ میں یہ جان سکوں کہ میرے عمل اور ردعمل کا میرے پڑوسیوں پر کیا اثر ہوتاہے—نا صرف آج بلکہ ہر دن! تیرے بیٹے، یسوع، کے نام سے مانگتا ہوں۔آمین۔