آج کی آیت پر خیالات
خُدا متکبر کو حلیم کرے گا۔ خُدا نے یہ کرنے کے لیے ایک دن نامزد کیا ہے۔ لیکن، اُس دن کے طلوع ہونے تک، خُدا کی بادشاہت کے لوگ یہ جانتے ہوئے زندگی بسر کریں کہ یہاں تک کہ وہ بظاہر طاقتور ہے لیکن بے دینوں کو برباد کیا جائے گا۔ ہم انسان کی قوت پر انحصار نہیں کر سکتے؛ یہ شبنم کی طرح صاف ہے جیسے اُس کو سورج کی روشنی صبح کو کرتی ہے۔ انسانی قوت کو موت کے ذریعہ سے محدود کر دیا گیا ہے۔ جب ظالم کی سانس رُک جائے گی، تو اُس کی قوت بھی ختم ہو جائے گی۔ جب کسی بد شخص کی زندگی ختم ہو جاتی ہے، اُس کے بعد صرف بدی رہ جائے گی۔ ہمیں یہواوہ پر بھروسہ کرنا چاہیئے، خُداوند خُدا جو کہ آسمانی فوج کا مالک ہے۔ باقی ہر چیز مدھم، چھوٹی، اور اصل چیزوں کا تحریف سا عکس ہے۔
میری دعا
اے ابا باپ، مجھے اُن وقتوں کے لیے معاف کر دے جب میں نے اپنے محبوب، میری اپنی عقل، اور میرے زندگی کی اپنی بصیرت پر بھروسہ کیا۔ مجھے معاف کر دے کہ میں نے تیری نجات پر بھروسہ نہیں کیا اور اپنے خفیہ طریقوں اور نامناسب شراکت داروں پر توکل کیا۔ براہِ کرم مجھے صاف کر اور میرے اندر خالص دل پیدا کر اور اور تیرے لیے کبھی نہ بجھنے والا جذبہ پیدا کر۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔