آج کی آیت پر خیالات
محبت ایک عمل کا نام ہے۔ بائبل اُس سچائی پر بار بار زور دیتی ہے۔ محبت صرف قول سے نہیں بلکہ اُس کا مظاہرہ بھی کیا جانا چاہیے۔ محبت کی ابتدا خُدا ہے۔ اُس نے قربانی کے ذریعےسے اپنی محبت کا اظہار کیا تاکہ ہم یہ جان سکیں کہ ہماری اہمیت کیا ہے۔ ہمیں لے پالک بنانے کی قیمت یہ تھی کہ اُسمان کو قیمتی خزانے سے خالی کرنا یعنی اپنے بیٹے سے، جو کہ ہمارا نجات دہندہ ہے۔
میری دعا
پیار کرنے والے خُدا، مجھےا پنے خاندان کا حصہ بنانے کے لیے شکریہ۔ میں تیری مہربانی کے لیے نہ تیرا شکر ادا کر سکتا ہوں اور نہ ہی قیمت چُکا سکتا ہوں، میری زندگی کی خدمت کو قبول فرما جو کہ تیری رحمت کے لیے میری شکرگزار ہے اور جس کے ذریعے میں وہ محبت بانٹنے کی کوشش کر رہا ہوں جو تُو نے مجھے عطا کی ہے۔ اپنے بھائی اور نجات دہندہ کے نام سے مانگتا ہوں۔ آمین۔