آج کی آیت پر خیالات
ایسا خُدا کا ہونا جو کہ ابدی ہے، اِس "بے قائدہ" دنیا میں قائم رکھنے کی چٹان ہے یہ ہمارے لیے انتہائی خوشی بات ہے۔ زیادہ تر ہم آج اِس دنیا میں جس کے بارے میں خوش ہوتے ہیں وہ ہے عارضی فتح ، مختلف کھیلوں کی سنسنی، یا پھر ہماری ذاتی عبادت۔ لیکن خُدا میں، ہمیں حقیقی طور پر خوشی کے ساتھ گانا ہے۔ وہ ہمیں تب سے جانتا ہے جب سے ہمارا تصور پیدا ہوا، وہ ہمیں دنیا کے بننے سے پہلے سے پیار کرتا ہے، اُس نے اپنے بیٹے کو بھیجا تاکہ ہمیں بچائے، اور وہ ہمیں خود گھر لے کر جائے گا! خاموش گیت آج یہ نہیں کر سکتے۔ آئیں ہم خوشی اور للکار کے ساتھ بلند آواز کے ساتھ خُدا کو پکاریں۔
میری دعا
ہیلولویاہ، خُداوند خُدا، تُو اپنی نجات میرے لیے لایا! تُو نے اپنے فضل سے مجھے برکت بخشی، اپنی محبت سے مجھے تسلی دی، اور اپنے رُوح کے وسیلہ سے مجھے نیا کیا۔ میری زندگی تیری برکتوں کی بہتات کی وجہ سے چھلک رہی ہے۔ میں اپنے دل سے تیری حمد کرتا ہوں۔ میں اپنی سوچوں سے تیری حمد کرتا ہوں۔ میں اپنے الفاظ کے ساتھ تیری حمد کرتا ہوں۔ میں اپنی ہاتھوں کے ساتھ تیری حمد کرتا ہوں۔ میں جو کُچھ ہوں اُس کے ساتھ تیری حمد کرتا ہوں۔ یسُوع کے نام میں۔ آمین۔