آج کی آیت پر خیالات
اِس تعریف سے،اتنے لوگوں میں سے بہت سے لوگ جو کہ ایمان دار ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں وہ رُوحانی میت کی طرح ہیں۔ ایمان کے سچا ہونے کےلیے،خدمت میں اِس کا اظہار ہونا چاہیئے۔ ایمان نہ صرف پہاڑوں کو ہِلا سکتا ہے؛ یہ ایمان داروں کو بھی ہِلا سکتا ہے کہ وہ ایسے اعمال کریں جو خُدا کو عظمت اور دُوسروں کو خُدا شاندار فضل کے لیے اُن کی شُکرگزاری کو ظاہر کرتے ہوئے برکت بخشیں۔
میری دعا
پاک اور وفادار باپ، براہِ کرم اُن وقتوں کےلیے مجھے معاف کر دے جب میں اپنی رُوحانی چال میں سُست رہا۔ مجھے خدمت کے وہ مواقع دیکھنے میں مدد کر جو تُو روز مرہ زندگی میں مُجھے دیتا ہے، اور پھر مجھے قوت بخش کہ میں اُن مواقعوں میں ایسے اعمال کروں جو کہ دُوسروں کےلیے برکت کا وسیلہ ہو۔ یسُوع کے مُقدس نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔