آج کی آیت پر خیالات

نہ صِرف خُدا کی برکات ہم پر نازل ہوتی ہیں، بلکہ وہ ہمارے ساتھ ہوتا ہے۔ ہم کبھی بھی کِسی ایسی جگہ پر نہیں ہوتے جہاں وہ ہمارے ساتھ نہیں ہوتا (زبُور 139)۔ اُس کی حضوری اور اُس کی قوت ہمیں سنبھالتی اور قوت عطا کرتی ہے۔ قطع نظر کہ ہمارے جسمانی ابدان یا ہمارے جسمانی دُنیا میں کیا ہوتاہے، خُدا ہمیں یسُوع میں ہمارے ہر ایک دُشمن اور تمام تر شرارت پر حتمی فتح عطا کرتا ہے۔ حتیٰ کہ یسُوع پر شَک کرنے والے اور دُشمن ہمارے خُداوند کی عبادت کریں گے اور اُس کے قدموں پر جھکیں گے اور یہ جانیں گے کہ ہمارا ایمان نہ صِرف مناسب ہے، بلکہ یہ فاتح بھی ہے۔(پہلا تھسلنیکیوں 1 باب)۔

Thoughts on Today's Verse...

Not only does God's blessing rest on us, but his presence also goes with us. We cannot ever be in a place where he is not with us (Psalms 139:1-24). His presence and power will uphold us and strengthen us. No matter what may happen in our physical bodies or our physical worlds, God has given us the ultimate triumph over every enemy and all wickedness in Jesus. Even Jesus' doubters and enemies will worship our Lord and kneel at his feet and will recognize that our faith is not only appropriate, but it is victorious (1 Thessalonians 1:1-10).

میری دعا

پیارے باپ، تیرا شُکرہو! تُو صِرف آسمان کا نہیں، بلکہ میرا بھی خُدا ہے۔ تُو مُجھے جانتا اور میرا خیال رکھتا ہے۔ تُو میری مدد اور مُجھ پر رحم کرنے کے لیے میری پُکار کو سُنتا ہے۔ تُو میری جدوجہد اور میرے بوجھ بانٹتا ہے۔ براہِ کرم مُجھے،دونوں رُوحانی اور جسمانی، تمام دُشمنوں سے چھُڑا، اور مُجھے تُجھ میں اپنے اِیمان پر قائم رہنے کے لیے دلیری عطا فرما۔ یسُوع کے نام سے یہ اِلتجا کرتا ہُوں۔ آمین۔

My Prayer...

Thank you, dear Father! You are not only the God of the heavens, but you are also my God. You know me and care about me. You hear my cries for help and mercy. You share my struggles and burdens. Please deliver me from every enemy, both physical and spiritual, and give me boldness to stand firm in my faith in you. In Jesus' name I ask this. Amen.

آج کی آیت پر دعا اور خیالات فل وئیر لکھتے ہیں

Today's Verse Illustrated


Inspirational illustration of یعسیاہ 41 باب 10 تا 11 آیت

اظہارِ خیال