آج کی آیت پر خیالات
قوت! ہم اُس تصور کو پسند کرتے ہیں۔ جب یہ خُدا کی قوت ہو، تو یہ حق ہوتی ہے کیونکہ خُدا کی قوت محبت اور خود نظم و ضبط کے ساتھ منسلک ہوتی ہے۔ یہ تینوں مِل کر ایک شخص کی زندگی کوموثر تعمیری، اور اصلاحی بناتے ہیں۔ پوری طرح زندگی گزارو: نہ ایک ایک بند کوٹھری جییسے مسیحی کی طرح کو حق اور سچائی کے لیے کھڑا نہیں ہوتا، بلکہ اُس کی طرح جو خُدا کی قوت سے جیتا ہے، خُدا کی محبت کا اظہار کرتا ہے، اور خُدا کی خوبیوں کو بیان کرتا ہے۔
میری دعا
مُقدس خُدا، تیری بزرگی اور قوت میں کوئی تیرا ثانی نہیں ہے۔ میں تیری حضوری میں آنے کے لائق نہیں ہوں لیکن تُو پھر بھی مجھے اپنی محبت اور رحمت کے وسیلہ سے بُلاتا ہے۔ تو میری چٹان، میرا قلعہ اور میری قوت ہے۔ میں تیری راہنمائی اور رحمت پر انحصار کرتا ہوں تاکہ تُو مجھے طوفانوں میں برقرار رکھے اور مجھے گڑھے میں گرنے سے بچائے۔ مُقدس خُدا، تیری کوئی برابری نہیں ہے اور میں تیری عبادت کرتا ہوں۔ یسوع کے نام میں۔ آمین۔