آج کی آیت پر خیالات
تقریباً ہر شاگرد کی زندگی میں، تنہائی اور شَک کا وقت آتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ جیسے ہماری دُعا چھت سے ٹکرا کر واپس آگئی ہو اور ہماری ہماری قدموں میں ٹوٹ کر بکھر گئی ہو۔ خُدا دُور، پوشیدہ، سویا ہوا، یا ہماری مدد اور رحم کی پُکار پر غیر ہمدرد لگتاہے۔ شُکر ہے کہ خُدا نے ہمیں زبُور عطا کیے ہیں۔ زبُوروں میں ہمیں تقریباً زندگی کے تمام نشیب و فراز کے متعلق الفاظ مِلتے ہیں۔ یہ بہُت اچھا ہے کہ جب ہم اُس کو جاننے کےلیے جھکتے ہیں کہ جو ہم سے پہلے موجود تھے انہوں نے اپنا ایمان اور رُوح کیسے بحال کی۔ لیکن، زندگی میں کُچھ ایسے لمحات ہوتے ہیں جب ہمیں خُدا کی محبّت اور اُس کی راہنمائی کی یاد دہانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ زبُور، اور یہ الفاظ ایسے ہی وقت کے لیے بنائے گئے ہیں۔ اگر درخواست آپ کی ضرورت کے مطابق نہ ہو، پھر براہِ کرم، یہ الفاظ کسی اور کے لیے دُعا میں استعمال کریں۔ اگر، دُوسری طرف، وہ آپ کے مطابق ہوں پھر، اپنے لیے دُعا کریں۔
میری دعا
پیارے باپ، براہِ کرم اپنی حضوری کو میری زندگی میں یقینی بنا اور تیری حضوری اور رحمت کو واضح طور پر دیکھنے کےلیے میری مدد فرما۔ پیارے خُدا، میں تُجھے اعزاز بخشنا چاہتا ہوں، بلکہ براہِ کرم اپنی راہنمائی کو اتنا واضح کر کہ میں دلیری اور وفاداری کے ساتھ تیری مرضی پر چل سکوں۔ یسُوع کے نام سے مانگتا ہُوں۔ آمین۔