آج کی آیت پر خیالات
کچھ تحفے الفاظ کےلیے بہت خاص اور تعریف کےلیے شاندار ہوتے ہیں۔ سب سے عظیم تر تحفہ یہ ہے کہ ہم خُدا کے فرزند ہیں! ہم خُدا کے گھرانے میں بُلائے گئے ہیں! یسُوع ہمیں اپنے چھوٹے بھائی بہن کہتا ہے! اگرچہ دنیا اِس کو نہیں مانتی، لیکن یہ شرط اِس کو کم حقیقی نہیں کر سکتی۔ آخر کار، دُنیا نے اپنے خالق کو تب نہیں پہچانا جب وہ انسان بنا اور اُن لوگوں میں زندگی بسر کی جن کو اُس نے بنایا تھا۔ خُدا کا کلام، تاہم، ابھی بھی حقیقت کا دعویٰ کرتا ہے؛ ہم خُدا کے فرزند ہیں!
میری دعا
پیارے آسمانی باپ، اِس شاندار برکت کےلیے کہ میں تیرا فرزند ہوں تیرا شُکر ہو۔ میں جانتا ہوں کہ میں نے ابھی تک وہ شاندار چیزوں کو جاننا شروع نہیں کیا جو اِس تحفے کے حقیقی معنی ہیں۔ تاہم، پیارے باپ، میں اِس اُمید میں ہوں کہ میں اِس سے کیا سیکھ سکتا ہوں اور اِس کے کیا معنی ہیں، اور میں مسرت کے ساتھ اُس دن کا متوقع ہوں جب میں تُجھے رُو برُو دیکھوں گا اور مکمل طور پر مسرت کا مطلب جانوں گا۔ یسُوع کے نام میں۔ آمین۔