آج کی آیت پر خیالات
بہت سے متبادل مسیح پیش کش کرتے ہیں ، لیکن صرف سچا مسیحا ہی بچاتا ہے۔ اکثر ہم بہت سے خُداؤں کے لیے جیتے ہیں، لیکن صرف ایک ہمیں گناہ اور موت سے آزاد کرتاہے۔ بہت سوں نے ہمیں خُدا کے قریب کرنے کا دعویٰ کیا ، یسُوع نے ثابت کیا کہ وہ ہی آخری ذریعہ ہے۔ ہمیں ابدی حقیقیت کی طرف لے جایا جا رہاہے: کیا ہم یہ ایمان رکھتے ہیں کہ نجات صرف یسوُع میں ہے، یا پھر ہم نہیں رکھتے۔ یہ ہماری پسند ہے۔لیکن ہم یسُوع کے بارے یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ یسُوع تمام چیزوں کے بارے میں فیصلے کرتاہے۔ کیا یسُوع آپ کا خُداوند ہے؟ کیا آپ کی زندگی میں یسُوع کا نام تمام ناموں سے اعلیٰ ہے؟ کیا یسُوع آپ کا بچانے والاہے؟ اگر نہیں، تو براہِ کرم بائبل کی اِس آیت پر دوبارہ سے غور فرمائیں، "اور کسی دُوسرے کے وسیلہ سے نجات نہیں۔"
میری دعا
اے قادرِ مطلق خُدا، تیرا شکر ہو کہ تو نے اپنے فضل کے لیے یسُوع میں مُجھے چُنا۔ میں کبھی بھی یسُوع کا قیمتی نام بے فائدہ نہیں لوں گا۔ ایسا ہو کہ یسُوع خود آئے اور میری زندگی میں میرے دل پر حکومت کرے۔ جیسا میں دوسروں کے ساتھ سلوک کروں اُس میں یسُوع کی جھلک نظر آئے۔ ایسا ہو کہ یسُوع یہ جان لے کہ میں یسُوع ہی کی بیعت کرتا ہوں اور کوئی ایسا نہیں ہے۔ اُسی یسُوع کے قیمتی نام میں مانگتا ہوں، جو کہ تیرا بیٹا اور میرا نجات دہندہ ہے۔آمین۔