آج کی آیت پر خیالات
کرنتھیوں کے لوگ اپنے فہم، تحمل،صلاحیت کی شیخی مارتے تھے۔ لیکن، قطع نظر ایک چرچ کی صلاحیت کے، قطع نظر تمام زمینی فہم کے، قطع نظر کیسے متحمل ہُوا جاتا ہے، اگر اُس کلیسیا کے لوگ ذرا سی بحث، گروہی منڈلی، یا بُری لڑائی میں پھنس جاتے تو وہ نادان ہیں۔ وہ جگہ بننے کی بجائے جہاں مسِیح نظر آئے اور ظاہرہو، اُن کی ملاقاتیں صرف ایک اکٹھ "محض انسانوں" سے زیادہ نہیں تھیں۔ ہم یسُوع میں اور زیادہ ہونے کےلیے بنائے گئے ہیں۔ کیونکہ ہم خُدا کی کاریگری ہیں، جو کہ یسُوع مسیِح میں اچھے کام کرنے کےلیے تخلیق کیے گئے ہیں، جو کہ خُدا نے ہمارے لیے پہلے ہی تیار کیے ہیں۔(افسیوں 2 باب 10 آیت)۔ آئیں اُس کے لیے زندگی بسر کریں جس کے لیے ہمیں بنایا گیا ہے۔
میری دعا
پاک اور راستباز باپ،جب میں حسد کروں،جھگڑوں،جتھے بازی کروں، یا حقیر ہو جاؤں تو تُو مجھے نرمی سے عاجز بنا کر توبہ کی طرف لا۔ میں جانتا ہوں کہ تُو مجھے اپنے فرزند کے طور پر دیکھتا ہے چنانچہ میں مدد کے لیے پُکارتا ہوں اور رُوح القُدُس کی مدد چاہتا ہوں کہ میں ویسا بنوں جس کے لیے تُو نے مجھے بنایا ہے۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔