آج کی آیت پر خیالات
آج میری دنیا خوبصورت ہے—اچھا موسم، شاندار کلیسیا، محبت کرنے والے خاوند یا بیوی، اچھے بچے، اور جو کُچھ مجھے چاہیئے وہ میرے پاس ہے۔ لیکن یہ تبدیل ہو جائے گا۔ زندگی انسانیت کے ساتھ منسلک ہے۔ محبت غیر کامل لوگوں کے ساتھ تعلق رکھتا ہے۔ جغرافیائی دُوری،اختلافِ رائے، اور موت ایسی چیزیں ہیں جو ہونا ضرور ہیں۔ جو شاندار برکت مجھے مسِیح میں ملی ہے، تاہم،یہ ہے کہ میری ابدی زندگی خُدا میں مسِیح کے وسیلہ سے چھِپی ہوئی ہے۔ چنانچہ جبکہ ابھی میری زندگی میں سب اچھا چل رہا ہے،لیکن وہ انسانیت کے ہاتھوں ہمیشہ خطرے سے دوچارہیں۔ جب مسِیح آئے گا، تب وہ بدی، موت، اور خرابی سے پاک اور کامل ہو گی۔ اب، یہ خوشخبری ہے۔
میری دعا
پاک اور راستباز خُدا، باکثرت اور فیاض فضل کے لیے میں تیرا شُکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے گناہ سے بچایا۔ یسُوع کے لیے تیرا شُکر ہو، جس کی موت سے جی اُٹھنے نے تیرے ساتھ میری زندگی کی بحالی کی ضمانت دی، اور بحالی نے یہ متحد کر دیا ہے کہ میں اُس سب کے ساتھ رہوں گا جو تُجھ سے منسلک ہیں۔ اُس دن تک جب میں رُو برُو تیری حمد کروں گا، براہِ کرم یسُوع کے نام میں میری حمد اور شُکریہ کو قبول فرما۔ آمین۔