آج کی آیت پر خیالات
مسیحیوں کے طور پر، ہم اس حوالے کو ان لوگوں سے تھوڑا مختلف انداز میں سنتے ہیں جو تورات، موسیٰ کے قانون کے تحت رہتے تھے۔ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ صلیب پر یسوع کی قربانی کی موت کی وجہ سے ہماری بے گناہی ایک تحفہ کے طور پر آتی ہے (رومیوں 5:6-11؛ کلسیوں 1:19-22)۔ ہم جانتے ہیں کہ ہم شریعت پر عمل کرنے سے راست باز نہیں ہیں (رومیوں 3:28؛ گلتیوں 2:16، 3:11، 24، 5:4)۔ اس کے بجائے، ہم خُدا کے جلالی فضل اور روح القدس کی طاقت سے خُداوند کی راہ میں چلنے کے لیے اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں (رومیوں 8:1-4)۔ خدا کی مرضی پوری کرنے سے ہمیں بہت سی برکات ملتی ہیں۔ وہ برکات صرف مستقبل میں ہمارے لیے نہیں ہیں، بلکہ وہ ابھی سے شروع ہوتی ہیں جب ہم مسیح یسوع میں رہتے ہیں۔
میری دعا
باپ، مُجھے بہُت مہربانی سے برکت دینے کےلیے تیرا شُکرہو۔ جیسا کہ میں تیری مرضی کے مطابق جینا چاہتا ہُوں، میں نے اپنی زندگی میں تیرے فضل اور حضوری کی برکات کا تجربہ کِیاہے۔ براہِ کرم مُجھے تیری مرضی کو جاننے کےلیے فہم اور اِس کے مطابق جینے کے لیے دلیری عطا فرما۔ یسُوع کے نام سے مانگتا ہُوں۔ آمین۔