آج کی آیت پر خیالات
سب تحفوں سے بڑھ کر وہ تحفہ جو خُدا نے دِیا ہے، رُوح القُدُس کے وسیلہ سے اُس کی حضوری کا تحفہ جو ہمارے درمیان ہے سب سے زیادہ قیمتی ہے۔ رُوح کی حضوری ہمیں خُدا کا گھر بناتی ہے(پہلا کرنتھیوں 6 باب 19 آیت)۔ رُوح خُدا کی مرضی کے مطابق ہمارے دُعا کرنے کے وقت ہماری سفارش کرتا ہے(رومیوں 8 باب 26 تا 27 آیت)۔ رُوح ہمارے بَدن کے تناؤ پر قابو پانے میں ہماری مدد کرتا ہے(رومیوں 8 باب 13 تا 14)۔ رُوح ہمارے باطن کو قوت عطا کرتا ہے(اِفسیوں 3 باب 16 آیت)۔ دُوسرے الفاظ میں، رُوح ہمیں یسُوع کے کردار کی مانِند بنانے میں کام کر رہا ہے۔ آئیں رُوح القُدُس کے وسیلہ سے اُس کی پاک حضوری شُکر ادا کریں۔
میری دعا
باپ، تیرے رُوح القُدُس کے لیے تیرا شُکر ہو جو ابھی بھی میری دُعا کے وقت میری سفارش کر رہا ہے۔ جیسا کہ میں تیرے لیے وقف کردہ پاک زندگی بسر کرنے کی کوشش کروں براہِ کرم رُوح القُدُس کے وسیلہ سے مُجھے قوت عطا فرما۔ پیارے باپ، یہ تیرے لیے میرے دِل کی تمّنا ہے کہ تُو رُوح القُدُس کے وسیلہ سے مُجھے اپنے بیٹے کے جیسا کردار اور ہمدرد بنا۔ یسُوع کے نام سے مانگتا ہُوں۔ آمین۔