آج کی آیت پر خیالات
والد ہوتے ہوئے یہ جان کر میری سب سے بڑی مُشکل یہ ہے کہ بالاۤخر اپنے بچوں کو دُکھوں اور دل آزاری سے نہیں بچا سکتا۔ کچھ دُکھ اُن کی پختگی اور نشوونما کے لیے ضروری ہیں۔ کچھ اُن میں سے اِس گرنے والی دنیا میں رہنے کا اذیت ناک نتیجہ ہے۔ لیکن، ہمیں مکمل طور پر پُراعتماد ہونا چاہیے کہ اگر ہم خُدا کو اُن کے ساتھ بانٹیں، اگر وہ اپنی زندگیاں اُس کی مرضی کو دیں، تو کوئی بھی چیز اُن سے ابدی فتح، حفاظت نہیں چھین سکتا اور ہم اُس میں اور اُس کے ساتھ بحال ہونگے۔ یہ جانتے ہوئے کہ ہم اُن سے کتنا پیار کرتے ہیں، تصور کریں کہ باپ ہم سے کتنا پیار کرتا ہے اور ہمیں اپنی محفوظ گھر میں لے جانے کے لیے کتنا انتظار کرتا ہے! جب تک ہم گھر نہیں چلے جاتے یہ جاننا کتنا تسلی بخش ہے کہ وہ اب اور ابدتک ہمارا خیال رکھ رہا ہے اور اُن کا بھی جن سے ہم پیار کرتے ہیں؟
میری دعا
خیال رکھنے والے اور انتظار کرنے والے باپ، میں رُو برُوہماری پہلی ملاقات کا انتظار کر رہا ہوں۔ اے باپ، میں جانتا ہوں کہ تُو مجھے دیکھ رہا ہے اور میرا خیال رکھ رہا ہے، لیکن بعض اوقات میں تُجھے دیکھنا ترک کرتا ہوں اور مجھے تیری حضوری اور ابدی گھر میں تسلی اور برکت کے لیے تیرا انتظار کرنا مشکل لگتا ہے۔ تب تک، میں اپنے تمام راستوں میں تیری دیکھ بھال کو پہچانتا ہوں اور تمام چیزوں کے لیے تیرا شُکر ادا کرتا ہوں جو میں ایک دن حاصل کروں گا۔ یسُوع کے نام میں۔ آمین۔س