آج کی آیت پر خیالات
جب رُوح ہمارے اندر سکونت کرتا ہے، ہمیں راہنمائی کے لیے شَریعت کی ضرورت نہیں ہوتی۔ رُوح ایسا وصف پیدا کرتا ہے جو خُدا چاہتا ہے اور جو کسی بھی شَریعت کی ضرورت سے بڑھ کر ہے (گلتّیوں 5 باب 22 تا 23 آیت)۔ اگرچہ شَریعت ہمیں خُدا کی مرضی کے بارے تعلیم دے سکتی ہے اور ہمارے سامنے گُناہ کا انکشاف کر سکتی ہے، شَریعت نہ ہمارے گُناہ گار ہونے کا حیلہ کر سکتی ہے اور نہ ہی ہمیں خُدا کی مرضی کے مُطابق رہنے کے لیے قوت عطا کر سکتی ہے۔ دُوسری طرف، رُوح القُدس، ہمیں پاک کرسکتا، تبدیل کر سکتا، قوت عطا کر سکتا، اور ہمیں خُدا کی اُس بُلاہٹ کی طرف متاثر کر سکتا ہے جو کوئی بھی شَریعت نہیں کر سکتی۔ آئیں رُوح کے وسیلہ سے خُدا کی شاندار اور حیران کُن حضوری کا شُکر ادا کریں۔
میری دعا
اے خُدا، میرے اندر ایک خالص دِل پیدا کر، اور مُجھے رُوح کی معمُوری سے بحال کر۔ یسُوع کے نام سے مانگتا ہُوں۔ آمین۔