آج کی آیت پر خیالات
دنیا سے پہلے! آپ کا کیا خیال ہے کہ تب کیسا تھا۔ خُدا نے سب سے پہلے ہمارے بارے میں سوچا جب کہ ہم سوچنا شروع بھی نہیں کیا تھا! ہمارے بارے میں اُس کے سوچنے کی وجہ یہ تھی کہ وہ دوسروں کو اپنی طرف بلانے کے لیے رحمت کو ظاہر کرے۔ یسُوع ہمیشہ خُدا کا منصوبہ اور ہم اُس کا مقصد رہے ہیں۔ آئیں ہم ایک پاک زندگی گزار کر خُدا کو جواب دیں۔
میری دعا
اے باپ، مجھے جاننے اور دنیا بننے سے پہلے میری ضروریات کی فکر کرنے کے لیے میں تیرا بہت شکر ادا کرتا ہوں۔ میں آج کا دن، اور آنے والے تمام دن تیری عظمت کے نام کرتا ہوں کہ میں ایسی زندگی گزاروں جو تیری راُستبازی اور رحمت کو ظاہر کر سکے۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں، جو کہ بے گناہ تھا۔ آمین۔