آج کی آیت پر خیالات
شُکر ہے کہ، خُدا نے ہمیں قربانی عنایت فرمائی جو کہ ہمیں راستباز بناتی ہے اور ہمارے گناہوں کی قیمت ادا کرتی ہے کیونکہ ہم میں سے کوئی بھی خُدا کی شریعت پر نہیں چلتا۔ اُس کے بے انتہا فضل میں، خُدا نے یسُوع کو وہ کرنے کےلیے بھیجا جو ہم نہیں کر سکتے تھے: جس نے ایک کامل زندگی گزاری اور اپنے آپ کو ہمارے گناہوں کے لیے ایک کامل قربانی کے لیے حوالہ کر دیا۔ ہمیں کاملیت اور خُدا کی قبولیت حاصل کرنے کےلیے قانون کے نیچے رہنا ضرور نہیں ہے۔ بلکہ،ہم ایمان کے وسیلہ زندہ رہیں، اور خُدا پر یہ بھروسہ رکھیں کہ وہ ہمیں مسِیح کی کاملیت کے ذریعہ سے دیکھتا ہے نہ کہ ہماری ہماری غلطی کے طورپر، وہ یسُوع کی پاکیزگی کے ذریعہ سے ہمارا عدل کرتا ہے نہ کہ ہماری خطاؤں کی وجہ سے، اور وہ ہمیں بیٹے کی راستبازی کے طورپر دیکھتا ہے نہ کہ ہماری غیر راستبازی کی وجہ سے۔ اِس طریقہ سے ہم شریعت کی راستبازی کی ضروریات کو پُورا کر سکتے ہیں، نہ کہ "شریعت کی لعنت" کا غلام ہو کر۔
میری دعا
قادرِ مطلق اور پاک ترین خُدا، تیرےفضل کے منصوبہ کےلیے تیرا شُکر ہو جو مجھےموت اور گناہ سے واپس لایا، اور مجھے تیرے لیے فتح کے ساتھ جینے کا راستہ بتایا۔ پیارے باپ، یسُوع اور اُس کی بے بیاں پاک زندگی، اور میرے گناہوں کے لیے اُس کی فیاض اور محبت بھری قربانی کے لیے تیرا شُکر ہو۔ ایسا ہو کہ جو الفاظ میں کہوں، اور جیسا میں جیئوں، ظاہر کر کہ تیرا فضل میرے دل کو پکڑا ہے اور یسُوع میں اُس سچے ایمان نے میری زندگی کو تبدیل کر دیا ہے۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔