آج کی آیت پر خیالات
بعض اوقات کوئی فوری جواب نہیں ہوتا۔ ہم نے دُعا کی اور چِلائے اور جاگے اور ماتم کیا اور پکارا۔ ابھی بھی کوئی جواب نہیں ہے۔ دن ایک اذیت کے درد کی طرح گزر رہے ہیں۔ ہمارے پاس ابھی بھی کوئی جواب نہیں ہے جو ہم پہچان سکیں۔ کیا کرنا چاہیے؟ ہم زبوروں کی طرف جاتے ہیں۔ ہم اُنہیں ہمارے دل کی پکار کو اُٹھانے دیں۔ ہم کائنات کے خُدا کے ساتھ ایماندار ہیں اور ہم اُس کی رحمت کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔ ہم یہ بات مان چکے ہیں کہ ہمارے مصائب میں، وہ نہ صرف ہماری سُنتا ہے، لیکن جو ہماری زندگیوں میں ہو رہا ہے وہ اُس کے بارے خیال کرتا ہے۔
میری دعا
قادرِ مطلق خُدا، بیماریوں کا سچا شفا دینے والا اور ہمارے ٹوٹے ہوئے دلوں کو جوڑنے والا، براہِ کرم اُن کی پکار سُن جن سے میں پیار کرتا ہوں جو کہ خطرناک صورتحال میں ہیں۔ ایسا ہو کہ مہربانی، رحمت، اور تیری حضوری کے ساتھ ہر کسی کی زندگیوں میں تیری مرضی پوری ہو۔ اور اے خُداوند، براہِ کرم میرے نزدیک آ، اور میری مدد کر کہ میں دعاؤں کے لیے تیرا جواب تلاش کروں۔ یسُوع کے نام میں ہمیشہ تیرا ہوں۔ آمین۔