آج کی آیت پر خیالات
لائق! کتنا خوبصورت لفظ ہے! اُن کے لیے جو یسُوع کے شاگرد ہیں، ہم اُس کے بارے جانتے ہیں جو کہ حقیقی طور پر لائق ہے۔ وہی کتاب کے کھولنے اور مستقبل بتانے کے لائق ہے۔ وہی تعظیم اور حمد کے لائق ہے۔ کیوں؟ کیونکہ حالانکہ وہ پاک تھا، کامل اور آسمانی تھا، اُس کی صلیب پر موت نے ہمارا کفارہ ، معافی اور نجات خریدی جس نے اُس کو لائق بنایا۔ اور اُس نے نہ صرف یہ ہمارے لیے کیا، بلکہ اُس نے تمام ثقافتوں، زبانوں اور تمام نسلوں کے لوگوں کے لیے کیا۔ یسُوع، تُو لائق ہے!
میری دعا
خُدا کی مُقدس بھیڑ، تُو لائق ہے! تُو میری تعظیم اور محبت کے لائق ہے۔تُو میری عبادت اور عقیدت کے لائق ہے۔ اور مُقدس باپ، میں تیرے منصوبے کےلیے تیرا شُکر ادا کرتا ہوں کہ تُو نے اُس کو مجھے بچانے کےلیے بھیجا۔ یسُوع میں تیرے فضل کے وسیلہ سے، میں اپنی زندگی تیری عقیدت اور مرضی میں گزارنا چاہتا ہوں۔ مجھے اُن وقتوں کےلیے معاف فرما جب میں دُوسرے راستوں پر بھٹک گیا۔ تیرا شُکر ہو کہ تُو نے مجھے واپس آنے کا موقع دیا۔ یسُوع کے نام میں ، تیرا برہ جو کہ میرے گناہوں کے لیے ذبح ہوا، میں اپنا پیار اور شُکریہ پیش کرتا ہوں۔ آمین۔