آج کی آیت پر خیالات
"تبدیل شُدہ۔۔۔۔۔۔بڑھتے ہوئے جلال کے ساتھ"۔ دُوسرے الفاظ میں، یہ ایک لگاتار عمل ہے، لیکن رُوح کی مسلسل مدد کے ساتھ، ہم جلد اپنے مقصد تک پہنچنے والے ہیں—یسُوع کی مانند بننے کےلیے۔ نقطہ یہ ہے کہ ہم اپنے سفر کو ترک نہ کریں۔ آئیں یسُوع کی طرف دیکھتے جائیں اور اُس پر بھروسہ کرتے جائیں کہ رُوح القُدُس ہمارے اندر خُدا کا کام کر رہا ہے، اور ہر دن ہمیں زیادہ سے زیادہ یسُوع کی مانند بنا رہا ہے۔
میری دعا
باپ،مجھے اُس وقت کے لیے معاف کر دے کہ جب میں اپنے عقیدے سے مطمئن ہو گیا اور میں نے یسُوع پر غور کرنا چھوڑ دیا۔ براہِ کرم مجھے برکت دے کہ میں زیادہ سے زیادہ اپنے منصوبوں میں توجہ مرکوز کروں، خاص طور پر اپنی روح کی پختگی میں۔ براہِ کرم ہر دن مجھے یسُوع جیسا بنا۔ یسُوع کے نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔