آج کی آیت پر خیالات
کیسے آپ یسُوع کی عظمت اور قربانی کی ایک ساتھ تشریح کر سکتے ہیں؟ ہم پورا مہینہ خُدا کی اِس پہچان کو دیکھتے آ رہے ہیں اور پھر بھی ہم اُس کے شاندار اور حلیم کردار سے حیرت زدہ، خوش،ششدر، اور بابرکت ہیں۔ اہم بات یہ ہے، تاہم، یہ ہے کہ اُس نے ناقص انسانیت اور کامل آسمان کے درمیان سلامتی پیدا کی۔ اُس نے ہولناک لاگت کے بعد، کلوری کے مقام پر اذیت ناک درخت پر اپنا خون بہا کر یہ سلامتی حاصل کی ہے۔ اُس نے یہ سب خُدا کی خوشی اور اپنی فطرت کی وجہ سے کیا۔ اُس نے یہ ہمارے گناہوں کی وجہ سے کیا۔ اُس نے یہ محبت کی وجہ سے کیا۔
میری دعا
اے باپ، میں معافی چاہتا ہوں کہ میں نے اپنے گناہ کے لیے اتنی بڑی قربانی مانگی۔ میں شُکرگزارہوں کہ تُو نے اُس کفارہ کی قیمت ادا کی۔ میں تیری حمد کرتا ہوں کہ تُو اُس فاصلے کے درمیان پُل بنا جو کہ میں کبھی بھی احاطہ نہیں کر سکتا تھا جو کہ میرے اور تیرے درمیان میرے گناہوں کی وجہ سے تھا۔ ایسا ہو کہ تُو آج میرے ساتھ ویسا ہی خوش ہو اور تُو میری زندگی کو تیرے قیمتی فضل کی حمد کے طور پر دیکھے۔ یسُوع کے نام میں تیرا شُکریہ ادا کرتا ہوں۔ آمین۔