آج کی آیت پر خیالات
خُدا الفا اور اومیگا ہے- اول اور آخِر۔ یہ ہمارے لئے بہت اِطمینان بخش اور تسلی کی بات ہے کیونکہ اب ہمیں زِندگی گُزارنے کیلئے کسی دیوتا یا دوسرے خُدا کی مدد یا اِحکامات پر چلنے کی ضرورت نہیں۔ ہمیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کہ ہمارا باپ دُنیا میں ہمیں چھوڑ گیا اور اب مدد کیلئے کسی دُوسرے دیوتا سے دُعا کریں۔ ہمیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کہ اُس کا کلام کامِل ہے یا پُرانا ہوگیا بلکہ اِس بات پر خوش ہونا چاہیے کہ وہ ہمیشہ ہمارے ساتھ ہے۔
میری دعا
ابدی باپ، مِہربان اور جلال سے بھرے خُدا، میں تیری وفاداری کیلئے تیرا شُکر کرتا ہوں۔ تُو نے اِسرائیل کے ساتھ اپنے وعدے وفاداری سے پورے کئے۔ تُو نے مسیح کو بھی بھیجنے کا وعدہ وفاداری سے پورا کیا۔ تُواپنی رُوح کے وسیلہ سے اور وفاداری سے میری رہبری اور رہنمائی کر اور مُجھے اِسی وفاداری سے خُداوند یسوع کی آمدِثانی میں اُٹھا کھڑا کر۔ میں تیرا شُکر کرتا ہوں کہ مُشکلات میں تُو میرا محکم قلعہ اور چُھپنے کی جگہ ہے۔ یسوع کے نام سے یہ دُعا مانگتا ہوں۔ آمین۔