آج کی آیت پر خیالات
جب ہمارے اندر اپنے پاک خُدا کے لیے گہری اور پُرتعظیم عزت ہو، تو ہمیں وہ اچھا لگے گا جو کہ اُس کو اچھا لگتا ہے اور اُس سے نفرت ہوگی جس سے اُسکو نفرت ہے۔ ہمیں یہ جاننے کی ضرورت ہے، تاہم، بائبل میں لفظ "نفرت" بہت احتیاط کے ساتھ استعمال ہوا ہے۔ مضبوط فعل زیادہ تر استعمال نہیں کیا گیا۔ اور جب یہ استعمال کیا گیا تو وہ خُدا کےمعفول کے طور پر کیا گیا، خُدا کے معفول کی نفرت غور کرنے کے لائق ہے۔ خُدا بدی سے نفرت کرتا ہے، جو کہ ایسی صورت میں غرور، تکبر، بُرے رویے اور گندہ بول چال کے طور پر ظاہر کی گئی ہے۔ یہ وہ چیزیں ہیں کہ مسیحیوں کو نہ صرف اِن سے کنارہ کرنا چاہیے بلکہ اِس سے نفرت کرنی چاہیے۔ خُدا چاہتا ہے کہ اُس کے لوگ جلالی لوگ ہوں— عاجزی کے لوگوں، اخلاقی رویے اور مددگار بول چال رکھنے والے لوگ ہوں۔
میری دعا
اے پاک اور راستباز باپ، مجھے میری ذاتی دلچسپی اور غرور کے لیے معاف فرما دے۔ میری تکبر اور دھوکہ دہی والی زبان کے لیے مجھے معاف فرما دے۔مجھے رُوح کے وسیلہ سےنئے سِرےسے پیدا کر تاکہ میں زبان و عمل میں پاک بنوں، اُن سے ہمدردی کروں جن کو ضرورت ہے، اور بدی سے آزاد ہو جاؤں۔ اے خُداوند، تیرے لیے میری زندگی اب سے ابدتک تیری کلیسیا میں جلال کا باعث ہو۔ یسُوع کے نام میں ۔ آمین۔