آج کی آیت پر خیالات
پُرانا عہد نامہ نئے وقت کی طرف نظر کرتا ہے،ایسا وقت جب راستبازی کی بُنیاد شَریعَت نہیں ہوگی۔ شَریعت اور پیغمبر اُس وقت کی گواہی دیتے ہیں۔ یہ راستبازی خُدا کی طرف سے آتی ہے اور جس کی بنیاد یسُوع کے قربانی والے کام پر ہے جس نے ہمیں شریعت سے الگ کیا اور خُدا کے فضل میں شامل کیا۔ ہمارے لیے اصل مسئلہ بھروسے کا ہے—آج کل بہت سے لوگ اپنے سَروں میں ابہام کا شکار ہیں کہ، کیا کتابِ مقدس ایمان کو دیکھتی ہے جو کہ ہمارے دلوں کو شامل اور ہمارے ارادوں کو تبدیل کرتا ہے۔ چنانچہ وہ کون سی بنیاد ہے جس پر آپ آج اپنی زندگی تعمیر کر رہے ہیں؟ آپ کی راستبازی کا کیا پیمانہ ہے؟ آپ کی حفاظت کِس چیز سے بندھی ہوئی ہے؟ خُدا کا شُکر ہے کہ ہم اپنی زندگی،اپنے مستقبل، اور یسُوع کے وسیلہ سے اپنی نجات پر بھروسہ کر سکتے ہیں نہ کہ شریعت رکھتے ہیں۔
میری دعا
قیمتی باپ، یسُوع میں مجھے ایک نجات دہندہ بخشنے کےلیے تیرا شُکر ہو۔ اپنے بیٹے کی قربانی کے وسیلہ مجھے راستباز ثابت کرنے کےلیے تیرا شُکرہو۔ براہِ کرم میری مدد کر کہ میں اپنی زندگی اور یسُوع میں اپنی نجات پر بھروسہ کروں تاکہ جیسے میں جئیوں یسُوع کی مثال اور کردار اُس میں نظر آئے۔ یسُوع کے مُقدس نام میں مانگتا ہوں۔ آمین۔